کپل شرما بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے
26 مارچ 2018 (18:37) 2018-03-26


ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنے شو سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کے شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات فلم کی تشہیر کے لیے ان کے پروگرام کا حصہ بننے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن گزشتہ روز کپل اور سنیل کی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی وجہ سے نئے شو میں فلم ’ باغی ٹو‘ کی رکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے ۔


معروف کامیڈین کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل ‘ میں فلم ’باغی ٹو ‘ کی رکارڈنگ کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کو شو کی دوسری قسط میں شوٹنگ کے لیے بلایا ہی نہیں گیا تو پروگرام کی شوٹ منسوخ ہونے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ کپل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خبروں میں صداقت رکھا کرو ٹوئٹر کیا وضاحت دینے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔دوسری جانب کپل شرما ایک بار پھر اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل ‘ کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔


چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو شیئر کی، 20 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس شو میں پرائز ہے یہ سرپرائز ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ گزشتہ سال کپل اور سنیل گروور کی لڑائی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا ۔


ای پیپر