الیکشن نومبر 2018سے قبل ہوتے دکھا ئی نہیں دے رہے :شیخ رشید
26 مارچ 2018 (18:30) 2018-03-26

اسلام آباد :سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے شیخ رشید نے ایک کے بعد ایک بڑی خبر سنا دی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن 2018میں ہوئے تو نومبر سے پہلے نہیں ہونگے ۔ن لیگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے بھی ایک اور آزاد گروپ نکلے گا ،مریم نواز مجھ پر دو الفاظی حملے کر چکی ہیں اگر تیسری دفعہ ایسا ہو ا تو معاف نہیں کر ونگا ۔چیف جسٹس آف پاکستان سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نگران حکومت کے حوالے سے درخواست کی تھی ۔ شیخ رشید نے کہا جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے جب تک چیف جسٹس اپنی مرضی سے نگران سیٹ اپ نہ بنائیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار پہلے ہی لیٹ ہو چکے، اب ہاتھ آسمان کولگائیں یا پاو¿ں زمین پر رکھیں۔نواز ،زرداری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز ،خورشید شاہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لیکن زرداری اور نواز دونوں الگ الگ سوچ رکھنے والے ہیں۔


ای پیپر