پیپلزپارٹی کے مرکزی رکن شبیر منج کی 50ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں  شمولیت
26 مارچ 2018 (17:21) 2018-03-26

لاہور : پیپلزپارٹی کے مرکزی پارٹی رکن شبیر منج نے 50 ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے قائد ین نے کہا کہ چیئرمین سینٹ پر تنقید کرنے والی ن لیگ خود ملک میں دھاندلی کی بانی ہے ۔عام انتخابات میں شکست کے خوف سے ن لیگ خود ملک میں بروقت انتخابات نہیں چاہتی جمہوریت کو کسی اور سے نہیں صرف ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار سے خطرہ ہے ہم کسی جوڈیشل مار شل لائ کے حامی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکز ی پارٹی رکن شبیر منج نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری سرور کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


ای پیپر