مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ٗ5 دہشت گرد ہلاک
26 مارچ 2018 (17:02) 2018-03-26


ڈیرہ غازی خان: مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت5 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں فرنٹیئر کور اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی حصہ لیا۔


تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ادھر ڈیرہ غازی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو ہلاک کر دیا ۔پنجاب رینجرز نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار نہیں رکی جس پر کار پر ملزمان کا پیچھا کیا گیا ۔ پیچھا کرنے پر کار سوار نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجر اہلکار زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔


تلاشی کے دوران دہشتگردوں کی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ رینجرز اہلکار نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


ای پیپر