روشنیوں کے شہر میں امن کی فتح ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹرافی اپنے نام کر لی

26 مارچ 2018 (16:21)

کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کے باعث بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔

آخری لمحات میں کامران اکمل نے عمید آصف کی گیند پر آصف علی کا مشکل کیچ چھوڑا جو پشاور زلمی کے لیے بہت زیادہ بھاری ثابت ہوا کیوں کہ اگلے ہی اوور میں آصف علی نے حسن علی کو لگاتار 3 بلند وبانگ چھکے رسید کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

مزیدخبریں