پی ایس ایل تھری کے فائنل میں ویرات اور انوشکا مرکز نگاہ بنے رہے
26 مارچ 2018 (16:02) 2018-03-26

کراچی :آئی پی ایل میں جہاں بھارتی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کی کمی محسوس کرتے رہے وہیں پی ایس ایل تھری میں پاکستانی شائقین بھی بھارتی کھلاڑیوں کی کمی محسوس کرتے رہے ۔گزشتہ روز پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پاکستانی شائقین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کی کمی محسوس کرتے ہوئے ویرات اور انوشکا کے پوسٹر اٹھائے رکھے جن پر لکھا تھا کہ اگلے سیزن 4میں ہم بھارتی کھلاڑیوں کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

کراچی: گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سپرلیگ 3 کے فائنل میں جہاں غیر ملکی کھلاڑی چھائے رہے وہیں اسٹیڈیم میں ویرات انوشکا کے چرچے بھی جاری رہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے لوگوں کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم پاک بھارت سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔

جس طرح پاکستانی شائقین پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کے منتظر ہیں، وہیں بھارت میں بھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ روز ٹوئٹر انڈیا پر پی ایس ایل 2018 ٹاپ ٹرینڈ بناہوا تھا جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی شائقین بھی پاک بھارت کرکٹ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔


ای پیپر