امریکہ نے 7پاکستانی کمپنیوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
26 مارچ 2018 (13:25) 2018-03-26


واشنگٹن:پاکستان کی 7 کمپنیاں امریکی مفادات کے منافی فہرست میں شامل کر لی گئی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور پالیسی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ساتوں پاکستانی کمپنیوں پر نیوکلیئر تجارت میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


تفصیلات کے مطابق فہرست امریکی بیورو آف انڈسٹری اورسیکورٹی نے تیار کی ہے۔کچھ امریکی میڈیا گروپ نے اس امر کے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی امریکی مفادات کے منافی فہرست میں شمولیت سے پاکستان کے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شامل ہونے کے امکانات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے مجموعی طور پر 23کمپنیوں کو ایسی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں سوڈان کی15کمپنیاں بھی شامل ہیں۔


ای پیپر