کرونا سے پریشان عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
26 جون 2020 (21:07) 2020-06-26

اسلام آباد :حکومت نے دو تین ماہ پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے بعد اچانک تیل کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی خبر سنا دی ۔

‏حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


ای پیپر