حج کے درخواست گزاروں کیلئے واجبات کی ادائیگی کا حکم
26 جون 2020 (20:55) 2020-06-26

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی طرف سے حج محدود کیے جانے کے بعد حج 2020 کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے چند روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امسال کوئی بیرون ملک سے شخص سعودی عرب آ کر فریضہ حج کی ادائیگی نہیں کر سکے گا جبکہ ملک میں موجود سعودی اور غیر ملکی فریضہ حج ادا کر سکیں گے اور یہ تعداد دس ہزار سے زائد نہیں ہو گی۔وزارت مذہبی امور نے اس فیصلے کے بعد حج 2020 کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے روشنی میں تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپس کی جائیں گی، حج واجبات کی واپسی کا سلسلہ 2 جولائی سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے شروع ہو گا۔تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے، واجبات بذریعہ بینکرز چیک لینے کیلئے صرف گروپ لیڈر کو تمام افراد کی اصل دستاویز کے ہمراہ بینک آنا ہو گا ۔


ای پیپر