سال 2023:پی آئی اے سے متعلق حکومت نے زبردست اعلان کر دیا
26 جون 2020 (20:10) 2020-06-26

اسلام آباد :آئے روز حادثوں کے بعد وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے کو دنیا کی ذمہ دار ائیر لائن بنانے کا فیصلہ کر لیا ،انہوں نے انکشاف کیا کہ ادارے میں 28 پائلٹس کے جعلی لائسنس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے اسلام آباد میں بغیر لائسنس والے پائلٹس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'جتنے بھی پائلٹس ہیں، جن لوگوں کے خلاف انکوائری ہوئی، یا جو لوگ ریکروٹ ہوئے یہ سب سے 2018 سے پہلے کے لوگ ہیں،ان کاکہنا تھا کہ 'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 2018 کے بعد ہم نے پی آئی اے یا ایوی ایشن ڈویژن میں نہ کوئی نئی بھرتی کی ہے اور نہ ہی اس طرح کے کوئی امتحانات لیے ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 'پچھلے دو ادوار میں جو کچھ ہوتا رہا ہے، بعض لوگ بین الاقوامی سطح پر اس کے اثرات اورمنفی پہلو کی بات کررہے ہیں، لیکن ایک مریض کا بچانے کے لیے اس کی سرجری اور کیمو بھی ہوتی ہے۔


ای پیپر