آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جاپان کے تعاون کی تعریف
26 جون 2020 (19:51) 2020-06-26

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوروناوائرس کی وباء کیخلاف جاپان کے تعاون کو سراہاہے جبکہ جاپان کے سفیر نے خطے میں امن واستحکا م کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی جس میں ں باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پربھی بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ملاقات میں آرمی چیف نے کوروناوائرس کی وباء کیخلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔


ای پیپر