ڈنمارک کی وزیر اعظم نے اپنی ہونے والی شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا
26 جون 2020 (18:42) 2020-06-26

کوپن ہیگن : ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے اچانک اپنی شادی ملتوی کر دی ، ڈنمارک کی وزیر اعظم نے وبا سے نمٹنے کیلئے بلائے گئے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی خاطر اپنی شادی ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی شادی 17 اور 18 جولائی کے لیے طے شدہ اس اجلاس سے ٹکرا رہی تھی،میڈیارپورٹس کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک پہلی مرتبہ ایسا کوئی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس میں یورپی رہنما کووڈ 19 سے بحالی کے ایک فنڈ اور ایک نئے بجٹ کی تجاویز پر غور کریں گے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم نے اپنے منگیتر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی صابر انسان ہیں ۔


ای پیپر