چین میں کرونا پھر سر اُٹھانے لگا
26 جون 2020 (18:11) 2020-06-26

بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعرات کے روز نوول کروناوائرس کے 13نئے مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے 11مقامی سطح پر ترسیل کے اور 2درآمدی ہیں۔قومی صحت کمیشن نے جمعہ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے تمام 11 کیسز بیجنگ میں سامنے آئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔جمعرات تک مین لینڈ پر مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد83ہزار462 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 389مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 8شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 78ہزار439 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث 4ہزار634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعرات تک چینی مین لینڈ پر 1ہزار895 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 1ہزار811 کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے اور 84ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں جن میں سے 1 شدید بیمار ہے، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہا کہ جمعرات کے روز بیجنگ میں 3نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کل مشتبہ کیسز کی تعداد 10ہوگئی ہے۔کمیشن کے مطابق 8ہزار44 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں،جمعرات کے روز 625 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

جمعرات کے روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 5نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 4بیرون ملک سے آئے ہیں، اس نے مزید کہا کہ بغیر علامات والے ایک کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کر لیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 97کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 57درآمدی ہیں۔جمعرات تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 7ہلاکتوں سمیت 1ہزار193،مکا خصوصی انتظامی علاقے میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 447مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 1ہزار88مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقے میں 45 مریض جبکہ تائیوان میں 435مریض صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔


ای پیپر