جہانگیر ترین نے ایک دفعہ پھر کئی ارکان کو اپنے جہاز میں سوار کر لیا
26 جون 2020 (17:44) 2020-06-26

لاہور :تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے کئی اہم اراکین کو اپنے جہاز میں پھر سوار کر لیا ،اب یہ جہاز کہاں لینڈ کریگا ،ابھی کہنا قبل از وقت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ذریعے مسلم لیگ کی اعلی قیادت سے معاملات طے پا گئے ہیں،فیصل آباد کے ایک ناراض حکومت رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جہانگیر ترین کے ذریعے ان کے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ۔آئندہ ہونے والے انتخابات میں وہ این اے 110سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا ان ہائوس تبدیلی متوقع قومی حکومت یا مڈ ٹرم انتخابات کے فیصلے تک درجنوں ارکان پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔


ای پیپر