file photo

تحریک انصاف میں اختلافات کا تاثر درست نہیں: عمران خان
26 جون 2020 (16:57) 2020-06-26

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تحریک انصاف میں اختلافات کا تاثر درست نہیں، تمام ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر گلے شکوے کئے۔ وزیراعظم نے جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کورونا وبا کے پیش نظر ترقیاتی فنڈز روکے ہوئے ہیں۔ وبا پر جلد قابو پالیں گے، کورونا کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کی امداد کی گئی۔


ای پیپر