file photo

سیاسی و سماجی شخصیات کا منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس
26 جون 2020 (15:05) 2020-06-26

لاہور: ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے سید منور حسن کے انتقال پر دکھ ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، آصف زرداری، چودھری شجاعت  پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا، سید منور حسن کی رحلت پر بے حد افسوس ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے مرحوم کے خاندان، جماعت کے عہدیداروں اور کارکنوں سے تعزیت کی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سید منور حسن جرات مند اور بے باک رہنما تھے، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری نے کہا کہ منور حسن انقلابی اور متحرک شخصیت کے مالک تھے۔


ای پیپر