file photo

جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن انتقال کر گئے
26 جون 2020 (15:01) 2020-06-26

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن بھی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

تفصیلات کے مطابق سید منور حسن کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے طلحہ منور حسن نے کرتے ہوئے کہا کہ والد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو انہیں قریبی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

سید منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے علاقے جیکب لائن کے ایک سکول سے حاصل کی۔

سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1962 میں انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

سید منور حسن 1962 میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے ناظم رہے اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم منتخب ہوئے۔ 27 دسمبر 1964 کے سالانہ اجتماع میں سید منور حسن اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔


ای پیپر