file photo

فیاض الحسن چوہان نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کر دیا
26 جون 2020 (11:16) 2020-06-26

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے۔ 1989 میں بینظیر بھٹو شہید کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کے لیے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے دس ملین ڈالرز لیے۔

نواز شریف نے اس رقم سے ایم این ایز کی خریدوفروخت کرنا تھی۔ لیکن عادت سے مجبور ہو کر نواز شریف نے دس ملین ڈالرز اپنی جیب میں ڈال لیے۔ اسی وجہ سے بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔

بینظیر بھٹو کا انٹرویو، اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ خواجہ آصف وزیرِ اعظم عمران خان پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید کرنے سے پہلے نواز شریف کے گریبان میں جھانکیں۔

فیاض الحسن چوہان نے چیلنج کیا کہ خواجہ آصف لکشمی چوک میں میرے ساتھ اس معاملے پر مناظرہ کر لیں۔


ای پیپر