بلاول کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج ،سینیٹر فیصل جاوید نے جواب دیدیا
26 جون 2020 (00:02) 2020-06-26

اسلام آباد :اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو چیلنج پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پہلےکسی یوسی چیئرمین سےتومناظرہ جیت کر دکھائیں۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول نے وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی یا ٹی وی پر آکر مناظرہ کرلیں، جو جھوٹ آپ ٹی وی پر دہراتے ہیں اس پر مناظر کرلیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ بحث کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔

بلاول بھٹو کے چیلنج پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول کے بیانیےکا تیاپانچہ کرنےکیلئے تو یوسی ذمہ دار ہی کافی ہے، بلاول پہلےکسی یوسی چیئرمین سےتومناظرہ جیت کردکھائیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول ہمارے کسی ایم پی اے کا سامنا کرنے کی ہمت پیداکریں، ایم پی اے کے بعد بلاول ہمارے ایم این سے مباحثہ جیت کر دکھائیں، بلاول جانتےنہیں مباحثےکرپشن کےنہیں دلائل سےجیتےجاتےہیں۔


ای پیپر