میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا، آصف زر داری
26 جون 2019 (22:24) 2019-06-26

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زر داری نے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تو پھر بسم اللہ،” میں خود چیئر مین سینٹ بنونگا “ ۔

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک صحافی نے سوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے حوالہ سے اتفاق ہوگیا ہے جس پر سابق صدر آصف زر داری نے جواب دیا کہ تو پھر بسم اللہ۔ صحافی نے سوال کیا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کس کو لائیں گے؟ ۔

آصف علی زر داری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا۔صحافی نے سوال کیاکہ رضا ربانی صاحب کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گے سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ میں نے آپ سے کہا تو ہے کہ میں خود بنوں گا۔


ای پیپر