پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے : بلاول بھٹو زرداری
26 جون 2019 (20:57) 2019-06-26

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کس قسم کی جمہوریت ہے، آج میرا حق مارا جاتا ہے تو کل آپ کا حق مارا جائے گا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں سیکیورٹی کی جانب سے باہر گیٹ پر ہی روک لیا گیا جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میرا حق مارا جاتا ہے تو کل آپ کا حق مارا جائے گا، جو لوگ ہمیں روکتے ہیں یہ ان کے حقوق کی بات ہے۔ آج میرے والد کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے تو مجھے یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اور ہم عوام کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی صحافیوں کے سوالات پر مسکراتے رہے جبکہ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ یہاں گائیڈ لائن لینے کیلئے ہیں تو صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے خاموشی اختیار کرلی۔


ای پیپر