بلاول بھٹو نے حکومت مخالف مہم کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا
26 جون 2019 (19:31) 2019-06-26

اسلام آباد :اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کو بلاول بھٹو نے عین وقت پر بڑا جھٹکا دیدیا ،اے پی سی میں حکومت مخالف مہم میں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ہٹانے سے متعلق اہم فیصلے پر بلاول بھٹو نے مخالفت کر دی ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدو جہد کرنا چاہتی ہے ،دوسری طرف مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت قوم کیلئے ہم نے اہم فیصلے نہ کیے تو عوام ہمارے سے مایوس ہو گی ، اے پی سی میں شریک رہنماﺅں کی جانب سے احتجاجی تحریک کیلئے بلاول بھٹو کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری حکومت مخالف تحریک کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔

اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کوہٹانے پر اتفاق کرلیا ہے ، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے پہلے مرحلے میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ نئے چیئرمین کے نام کےلئے کمیٹی کے قیام پراتفاق کیا گیا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔


ای پیپر