سکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا
26 جون 2019 (19:13) 2019-06-26

سبی/مچھ: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر مچ کے قریب لانڈھی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز موار کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا بلکہ بروقت کاروائی کے باعث جعفر ایکسپریس تباہی سے بال بال بچ گئی دھماکہ خیز موار ریلوے پٹری کے نیچے دفنایا گیا تھا جس پر پاک آرمی ایف سی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

ریلوے ٹریک کی سیکورٹی کے بعد مسافر ٹرینوں کو آمددورفت کے لئے بحال کردیا گیا جبکہ کولپور سے ڈیرہ آلہ یار تک ریلوے ٹریک ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے پاک افواج ایف سی سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت اور بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو۔


ای پیپر