فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

آج ہوگا ورلڈ کپ میں ناقابل شکست کا ناقابل اعتبار سے مقابلہ
26 جون 2019 (11:34) 2019-06-26

لندن: پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے آج ٹکرائے گی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنے سامنے آنے والی سب سے بڑی رکاوٹ دور کرے گی۔ میچ دوپہر ڈھائی بجے برمنگھم میں ہو گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا 7 واں میچ شروع ہونے میں بس کچھ ہی وقت باقی رہ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم معرکے میں جیت کیلئے شائقین نے سوشل میڈیا پر دعائیں کرنا شروع کر دیں ہیں تو کچھ فینز پلیئرز کو مشوروں سے نواز رہے ہیں۔

کسی نے ٹیم کو باوضو ہو کر نوافل پڑھنے کا مشورہ دیا تو کسی نے ناقابل شکست ٹیم کا مقابلہ ناقابل یقین ٹیم سے قرار دیا۔

ایک نے مضبوط حریف کے خلاف اپنی فائنل الیون بتا دی۔ کسی نے تو ورلڈ کپ 2019 کو 1992 کے عالمی کپ کے حالات و واقعات کو ملا دیا۔

ورلڈ کپ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو، صرف پاکستان ہی ہرا سکتا ہے۔ ایک فین نے آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی ہار پر پاکستانی شائقین کی خوشی کو شیئر کیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں ہر ٹیم پر برا دن آتا ہے، ممکن ہے آج کیویز کے ساتھ یہی صورت حال ہو، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا 1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم جس صورت حال سے دوچار تھی ہم اسی جگہ کھڑے ہیں۔


ای پیپر