Image Source: Donald Trump Twitter Account

امریکا پر حملہ ہوا تو ایران کو نیست ونابود کر دیں گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی
26 جون 2019 (11:01) 2019-06-26

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو عوام کے سارے پیسے دہشتگردی اور چھوٹی چیزوں پر خرچ کر دیتے ہیں، ایران کے عظیم لوگ ان حالات کو بغیر کسی وجہ کے بھگت رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا پر کسی بھی قسم کے ایرانی حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ امریکا پر کسی بھی قسم کے حملے کا جواب ایران کو نیست ونابود کر دے گا۔ افسوس ایرانی حکمران طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا آج کا بیان بہت توہین آمیز اور حقائق سے نظریں چرانے والا ہے، اب کوئی اوباما یا جان کیری نہیں ہے جو ایسے جواب پر خاموش رہے گا۔


ای پیپر