پی ٹی آئی نے چوہدری محمد الیاس کو بھی پارٹی ٹکٹ سے محروم کر دیا
26 جون 2018 (21:06) 2018-06-26

اسلام آباد:تحریک انصاف نے امیدواروں سے ٹکٹ واپس لینے کا سلسلہ تیز کردیا ،سکندر بوس کے بعد چوہدری محمد الیاس بھی پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن سے ملتان کی نشست پرپارٹی ٹکٹ واپس لیا تھا اب گجرات کے حلقے این اے 71 کے چوہدری محمد الیاس اور پی پی 24 کے محمد زبیر سے ٹکٹ لے لیا ہے ٗدونوں امیدواروں کے نام تحریک انصاف کی فہرست سے غائب ہیں ، چوہدری الیاس پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر اور 2013ء میں پارٹی کے امیدوار تھے ۔


ای پیپر