سی پیک منصوبہ آصف علی زرداری نے متعارف کروایا تھا : بختاور بھٹو زرداری
26 جون 2018 (20:44) 2018-06-26


لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ 2013ء سے پہلے کا ہے جسے سابق صدر آصف علی زرداری نے متعارف کروایا تھا ۔

بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئیٹ میں اگلی بار ی پھر زرداری کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس بات کے سب گواہ ہیں سی پیک منصوبہ کس نے بنایا تھا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ناصرف سی پیک منصوبہ ،بینظیر انکم سپورٹ فنڈ بھی جاری کیا تھا لیکن ان کے والد آصف علی زرداری مخصوص مقاصد کے بعد سی پیک منصوبہ کے کریڈٹ سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب نے سی پیک منصوبہ کو 2013ء میں دیکھ جسے اب مکمل ہونا چاہئے۔


ای پیپر