Source : Yahoo

پی ٹی آئی کا پولنگ کا وقت بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ
26 جون 2018 (16:45) 2018-06-26

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا جس میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا وقت بڑھائے جانے کامطالبہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری کاکہنا ہے کہ عام انتخابات میں گرمی کی شدت کے باعث لوگ دوپہر میں گھروں سے باہر نہیں نکلتے اور ٹرن آﺅٹ بہت کم ہوتا اگر شام5بجے تک ہی وقت رہا تو ممکن ہے زیادہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں اس لئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ کم ازکم پولنگ کا وقت شام 7بجے تک بڑھا یا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور اس مقصد کے لئے عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت صبح 8بجے سے شام7بجے تک کرنے کامطالبہ کیا جائے گا۔


ای پیپر