Source : Yahoo

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان
26 جون 2018 (15:32) 2018-06-26

کراچی : کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موسم آبر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔


ای پیپر