Source : Yahoo

عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
26 جون 2018 (14:56) 2018-06-26

اسلام آباد:ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53کےآراو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این اے53سے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پرعائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ آر او نے حقائق کے برعکس میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔

عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔


ای پیپر