file photo

ملک بھر میں کورونا کے خوفناک وار جاری، مزید 35 مریض دم توڑ گئے
26 جولائی 2020 (12:56) 2020-07-26

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے خوفناک وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 تک جا پہنچی۔

این سی او سی نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، ایک ہزار 226 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 17 ہزار 598، پنجاب میں 91 ہزار 901، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 230 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔


ای پیپر