فوٹو بشکریہ پی سی بی ویب سائٹ

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
26 جولائی 2019 (16:07) 2019-07-26

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر ون ڈے اور ٹی 20 کے میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ 27 سالہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 44 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جو اب تک ان کی بہترین بولنگ تھی۔ ٹیسٹ کیریئر میں فاسٹ بولر محمد عامر نے 4 بار 5، 5 وکٹیں بھی لی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ناقدین کی جانب سے اُن پر کافی تنقید ہوتی تھی کہ وہ میچ میں وکٹیں نہیں لے رہے، لیکن ورلڈ کپ میں انہوں نے پاکستان کی طرف سے زیادہ وکٹیں لے کر ناقدین کا منہ بند کر دیا۔


ای پیپر