Source : Yahoo

رشی کپور نے بھی عمران خان کی تائید کر دی
26 جولائی 2018 (23:51) 2018-07-26

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کردی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ''ملک'' کا میرے ''ملک'' سے تعلق بہتر بناسکیں۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پہلا پالیسی خطاب کیا جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر بھی بات کی ۔ پالیسی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے الیکشن میں میرے خلاف رپورٹ کیا اور میرے بارے میں غلط تاثر دیا۔میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ہم غربت ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں گے۔

بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑا ایشو کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ میں ہندوستان کو کہتا ہوں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھائیں گے۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے۔


ای پیپر