Source : Yahoo

تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی
26 جولائی 2018 (20:22) 2018-07-26

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پانچ سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

جمعرات کونجی ٹی وی کے مطابق بی این پی،پی ایس پی،جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا بلوچستان عوامی پارٹی کو دعوت دی جائے گی۔

اسی طرح بی این پی،جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہا جائے گاجبکہ سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی جاسکتی ہے۔


ای پیپر