Source : Yahoo

شعیب اختر کی بھی کپتان کو انتخابات میں جیت پر مبارکباد
26 جولائی 2018 (17:50) 2018-07-26

لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے عام انتخابات 2018میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 100سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے اور اس بات کاقوی امکان ہے کہ وہ مرکز میں حکومت بنالے گی اور عمران خان ملک کے 18ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔

تحریک انصاف کی اس کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ 22 سال کی انتھک کوششوں، مضبوط ارادے اور کبھی ہار نہ ماننے کا ثمر ہے ،عمران خان کو بہت بہت مبارک باد، آپ نے یہ کردکھایا ۔


ای پیپر