انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پیپلز پارٹی کا بڑا اقدام

26 جولائی 2018 (17:10)

اسلام آباد:عام انتخابات 2018میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں دھاندلی کے معاملے پر ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔


ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ کے مطابق آئندہ دو روز میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔پی پی پی شریک چیئرمین کے ترجمان کاکہناتھا کہ ملک بھرسے انتخابی بے قاعدگیوں کی شکایات ملیں۔


شریک چیئرمین کے ترجمان کاکہناتھا کہ پولنگ کے وقت ختم ہوئے16گھنٹے بعد بھی ابھی تک ہر حلقہ کے 25 سے 30 فیصد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔آصف علی زرداری کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ تمام امیدواروں کو فارم 45 فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں