فوٹوبشکریہ فیس بک

مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے حق پر ڈاکا مارنے والوں کو بے نقاب کرے: نواز شریف
26 جولائی 2018 (16:55) 2018-07-26

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج چوری کر لیے گئے ہیں، کچھ حلقوں سے ن لیگ تو ہار ہی نہیں سکتی تھی۔

نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں شریف خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے حق پر ڈاکا مارنے والوں کو بے نقاب کرے، پاکستان کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت مشاورت کر کے دیگر جماعتوں کے ساتھ لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ خیبرپختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باوجود تحریک انصاف کو جتوایا گیا، خیبرپختونخوا کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔

نواز شریف نے ملاقات میں خاقان عباسی، عابد شیر علی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کیا۔

 

 


ای پیپر