فوٹوبشکریہ فیس بک

میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں: جمائما گولڈ اسمتھ
26 جولائی 2018 (14:00) 2018-07-26

 لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہنا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جائے گا جس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔’’ پاکستان زندہ باد!‘‘۔


ای پیپر