مریم نواز شریف کا ٹویٹر اکائونٹ جیل انتظامیہ کیلئے درد سر
26 جولائی 2018 (12:03) 2018-07-26

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز شریف کے ٹویٹر اکائونٹس سے پیغامات کی ترسیل جیل انتظامیہ کیلئے درد سر بن گئی۔ تاحال انتظامیہ یہ معلوم نہ کر سکی کہ جیل سے کیسے مریم نواز سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہیں جبکہ ان کے پاس موبائل ٗ لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل   میں مقید مریم نواز کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجودٹوئٹر پیغامات کا جاری ہوناجیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انتظامیہ درست صورت حال کی تہہ تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہےتاہم وہ کسی ٹھوس نتیجے پر تاحال نہیں پہنچ سکی ۔

کچھ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ  کیا ہے کہ دراصل مریم نواز شریف کا ٹویٹر اکائونٹ ان کے بیٹے جنید صفدر استعمال کر رہے ہیں۔  


ای پیپر