فوٹوبشکریہ فیس بک

کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا
26 جولائی 2018 (11:19) 2018-07-26

اسلام آباد: برتری حاصل کر لی لیکن تاحال اکثریت نہ مل پائی۔ وفاق میں حکومت کیسے بنائی جائے چیئرمین پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے بنی گالا میں اجلاس طلب کر لیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو بلالیا اور جوڑ توڑ کیلئے ٹاسک دیا جائے گا۔ حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کی کوششیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے بھی کنگ میکر بننے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں الیکشن نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


ای پیپر