فوٹوبشکریہ فیس بک

تحریک انصاف کی کامیابی پر جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کا پیغام سامنے آگیا
26 جولائی 2018 (10:51) 2018-07-26

لاہور: پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے بھی پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر زیک گولڈ سمتھ نے پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور نعرہ ”پاکستان زندہ باد“پوسٹ کیا۔ اس پر تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

Pakistan Zindabad!

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ کو عام انتخابات میں واضح برتری کیساتھ شکست دے دی ہے، جبکہ عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کردیا ہے۔

تاہم انتخابی نتائج میں برتری حاصل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاحال تقریر نہیں کی ہے۔ اب تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان فاتحانہ تقریر شب 2 بجے کے بعد کریں گے۔ عمران خان مزید انتخابی نتائج کا انتطار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ تقریر کریں گے۔

 

 


ای پیپر