نتائج میں تاخیر کی وجہ سازش نہیں ، سسٹم کی خرابی ہے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

26 جولائی 2018 (10:27)

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بنا جس کو پہلے نہیں آزمایہ گیا تھا۔ تاخیر کی وجہ کوئی دباو یا گھناونی سازش نہیں ہے۔ ایک آدھ گھنٹے میں نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر یعقوب نے کہا کہ سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے تمام پر یزائیڈنگ افسران کو نتائج لیکر خود آر اوز کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھ جانے سے نتائج میں تاخیر کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ اس نظام کو پہلی بار آزمایا گیا ہے لیکن جب تمام پریزائڈنگ آفیسر نے آر ٹی ایس سسٹم کی ذریعے جلدی میں آر اوز تک نتائج پہنچانے کی کوشش کی تو آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس سسٹم کو استعمال نہ کیا جاتا تو پھر اعتراضات اٹھنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب پریزائیدنگ افسران خود آر اوز کے پاس نتائج لے کر جانا شروع ہوگئے۔

 

 

مزیدخبریں