عمران خان کے ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن

26 جولائی 2018 (10:11)

اسلام آباد: الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی برتری کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر کے شہروں میں جشن منایا۔

جیسے جیسے تحریک انصاف کی واضح برتری سے متعلق الیکشن 2018 کے نتائج ٹی وی سکرین پر آئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کارکن سڑکوں پر آگئے ہیں اور جشن منا رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا اور آتش بازی بھی کی جبکہ عمران خان کے آئندہ ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی۔

مزیدخبریں