Sheikh Rasheed Big Statement
26 جنوری 2021 (17:03) 2021-01-26

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ منسوخی کے بعدپاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں ’’ انٹری سلپ‘‘ جاری کر دیں گے۔

 شیخ رشید نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی ، وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو 16 فروری کو پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد بھی انہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستانی سفارتخانے سے انٹری سلپ مل سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم انہیں واپس پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اگر وہ 16 فروری کے بعد خود پاکستان آنا چاہیں تو میری ہدایت پر انہیں انٹری سلپ جاری ہوسکتی ہے تاہم وہ اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے۔


ای پیپر