Molana Fazlurehman Big Announcement
26 جنوری 2021 (16:40) 2021-01-26

لاہور:مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی،اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا،عدم اعتماد کا آپشن پیپلز پارٹی کا ہے،پیپلز پارٹی کو کہا ہے  وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے،انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے،پی ڈی ایم سب جماعتوں کا اپنا  مؤقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا نواز شریف اور آصف زرداری سے تواتر سے رابطہ ہوتا رہتا ہے،دونوں رہنما حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں،نوازشریف اورآصف زرداری کاطریقہ کارمختلف ہوسکتا ہےلیکن مقصدایک ہے۔


ای پیپر