delhi,lal fort,hoisted,Khalistan,flag,killed,modi
26 جنوری 2021 (16:00) 2021-01-26

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت میں کسانوں کا یوم  جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر لال قلعہ پر دھاوا ٗ خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔ بھارتی پولیس کی طرف سے ہنگاموں کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کے دوران ایک کسان ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

دنیا میں  سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعویدار بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی اس وقت ہنگاموں کی لپیٹ میں ہے اور سکھ کسانوں کا پورے شہر میں احتجاج ہنگاموں میں تبدیل ہو چکا ہے۔ پولیس پوری کوشش کے باوجود کسانوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور مختلف جھڑپوں میں اب تک ایک کسان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی کسان زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آج بھارت میں یوم  جمہوریہ منایا جا رہا ہے جس کے دوران دہلی کے لال قلعہ میں روایتی پریڈ کا سلسلہ جاری تھا کہ بھارت کے سکھ کسانوں نے لال قلعہ پر حملہ کر دیا اور وہاں پر خالصتان پر پرچم بھی لگا دیا۔ اس وقت بھارتی دارالحکومت ایک جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے اور کسانوں سڑکوں پر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں جنہیں بھارتی پولیس بھی قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ دو ماہ سے کسانوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمرانہ پالیسیوں پر تنقید کی جا رہی ہے اور اپنے حقوق کیلئے مطالبے کئے جا رہے ہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم نے کسانوں کے مطالبوں کو بلیک میلنگ قرار دیکر انہیں ماننے سے مسلسل انکار کیا ہے۔ 


ای پیپر