bilwal bhutto,nawaz sharif,pdm jalsa,rawalpindi,no-confidence motion,pm imran khan
26 جنوری 2021 (15:37) 2021-01-26

اسلام آباد :بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی تجویز پر پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی۔نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ٗ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔پی ڈی ایم کا راولپنڈی میں کیا جانیوالا  جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا ٗ اب  جلسہ مظفر آباد میں کیا جائیگا۔

پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جب پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے تجویز دی ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے اور اس تجویز کے بعد پی ڈی ایم نے اپنے لائحہ عمل میں اہم تبدیلی کر دی ہے اورراولپنڈی میں ہونے والے جلسہ کو ملتوی کر کے اب پی ڈی ایم کے جلسہ کو مظفر آباد میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کی طرف سے ایک نئی تجویز کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اس تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب راولپنڈی والے جلسے کے مقام کو تبدیل کر دیا جائیگا۔ ٹیلی فونک رابطہ کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے لائحہ عمل میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کو تازہ ترین صورتحال کے بعد لائحہ عمل تبدیل کرنے اور راولپنڈی میں جلسہ کو ملتوی کرنے کا کہا جس پر مولانا فضل الرحمن نے اتفاق کیا۔ 


ای پیپر