Pakistan India in ICJ
26 جنوری 2021 (15:32) 2021-01-26

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان کا اعتراض نظرانداز کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیا، انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر بھارت نے تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پاکستان نے ثالثی عدالت کی تشکیل کے لیے عالمی بینک سے رجوع کرلیا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹیم ورلڈ بینک سے رابطے میں ہے، منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پکل دل، رتلے اورلوئر کلنائی پن منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

بھارت منصوبوں کے ذریعے دریائے چناب میں پانی کم یا زیادہ کرسکتا ہے، اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہائو صرف 8 ہزار کیوسک ہے۔


ای پیپر