shahbaz sharif,Chinese,ambassador,letter,nab court,speech
26 جنوری 2021 (13:22) 2021-01-26

لاہور :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا ان کے کام کی تعریف کر رہی ہے لیکن حکومت کی طرف سے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جہاں پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف پیش ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر چینی سفیر کی طرف سے لکھا جانے والا خط عدالت میں پیش کیا اور جب انہیں بات کرنے موقع ملا تو انہیں نے چینی سفیر کے خط کے کچھ مندجات پڑھ کر سنائے جس پر پراسیکیوشن کی طرف اعتراض کیا گیا اور فاضل جج نے کہا کہ آپ کو کیس کے حوالے سے بات کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین کے سفر نے ان کے منصوبوں کی تعریف کی ہے اور ایک قیدی کو چین کے سفیر کی طرف سے لکھا جانے والا خط ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ دنیا میرے منصوبوں کو تسلیم کرتے ہے مگر مجھ پر گزشتہ دو سال سے الزامات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے۔ 


ای پیپر