PTI,foreign funding,jui,molana fazal urehman,election commission
26 جنوری 2021 (12:57) 2021-01-26

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس لیکر الیکشن کمیشن میں جائیگی کیونکہ مولانا فضل الرحمن نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب آج الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے درخواست تیار کر لی ہے اور اس کے مسودہ میں اہم ثبوت کے طور پر جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ایک ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر یہ کیس دائر کیا جا رہا ہے۔

حافظ حسین احمدنے اپنےاس انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو لیبیا اور عراق سے فنڈنگ ہوتی ہے اور اس سلسلہ میں مولانا فضل الرحمن سمیت کئی رہنما عراق اور لیبیا کے کئی دورے کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کئی سال سے التوا کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے مسلم لیگ(ن) کیخلاف فنڈنگ کیس دائر کیا اور اب جمعیت علمائے اسلام کیخلاف بھی فارن فنڈنگ کیس  دائر کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر